حکومت مال روڈ پراحتجاج اور جلسے و جلوس پر عائد پابندی پر عملدرآمدیقینی بنائے،خواجہ خاور

حکومت مال روڈ پراحتجاج اور جلسے و جلوس پر عائد پابندی پر عملدرآمدیقینی ...

ؑ لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت مال روڈ پراحتجاج اور جلسے و جلوس پر عائد پابندی پر عملدرآمد کویقینی بنائے،جلسے و جلوس کے لئے ایک مخصوص جگہ مختص کی جائے تاکہ تاجر برادری کومال روڈ پر در پیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہارفیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چےئرمین خواجہ خاور رشید نے قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ خاور رشید نے کہاکہ مارکیٹو ں کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں گئے۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی کے ممبران میں سے لاہور کی 6ڈویژن اور 35سرکل کیلئے الگ الگ سرکل کیلئے ایک ایک ممبر کو نمائندگی دی جائے گی تاکہ پولیس اور تاجروں کے درمیان روابط کو بہتر کیا جائے۔حکومت مال روڈ پر تجاوزات کو ختم کروائیں۔کمیٹی کو مزید فعال کرنے کیلئے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشن کے ممبران کو کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔کمیٹی کے سینئروائس چےئرمین محمد یاسر صدیق نے کہاکہ ہر سرکل کے کمیٹی کے الگ ممبرسے جہاں پولیس اور تاجر برادری کے روابط بہتر ہو گے وہاں تاجروں کی مشکلات میں بھی کمی ہو گی۔اجلاس میں ارجمند مقصود،میاں فیصل مقصود،میاں ناصر حمید،انور اللہ خان،خرم لودھی،وقار احمد میاں،شکیل احمد چوہدری،راجہ حامد،کیپٹن(ر) ایم اے فاروقی سمیت دیگر نے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...