ویگن ڈرئیوارز کیلئے ریلوئے اسٹیشن بس ڈپو پر ٹریننگ پروگرام

ویگن ڈرئیوارز کیلئے ریلوئے اسٹیشن بس ڈپو پر ٹریننگ پروگرام

ؑ لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے اپنے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو مسافروں کے لیے محفوظ سفری سہولیات کے بارے میں ضروری آگاہی فراہم کرنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز ویگنوں کے ڈرئیوارز کے لئے ریلوئے اسٹیشن بس ڈپو پر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا ۔پروگرام میں ڈرئیوارز کو دوران ڈیوٹی ان کے فرائض جس میں ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری اور خاص کر مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا شامل ہے۔ لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی کے آپریشنز اور انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈرئیوارز کی ٹریننگ کے لیے یہ خصوصی آگاہی پروگرام شہر کے مختلف مقامات پر مرحلہ وار جاری رہے گا اس ٹریننگ سیشن کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو چلانے والے ڈرئیوارز اور کنڈکٹرزایک ذمہ دار شہری کے طور پر معاشرے میں اپنا فعال کردار ادا کرسکیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...