جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں

جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں

لاہور(جنرل رپورٹر) ٹریفک پولیس نے جعلی اور بوگس نمبر پلیٹ لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے ڈیڈ لائن جاری کر دی ہے۔ جس کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے لئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں درست کرانے کے لئے 30 مئی کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ عمل نہ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کے خلاف یکم مئی سے باقاعدہ طور پر کریک ڈاؤن شروع کر دیاجائیگا۔ کریک ڈاؤن میں ٹریفک پولیس ، محکمہ ایکسائز اور ضلعی انتظامیہ حصہ لے گی جس کے لئے سٹی چیف ٹریفک پولیس نے طیب حفیظ چیمہ نے ایکشن پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت کریک ڈاؤن کے لئے سرکل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، تاہم شہریوں کو اپنی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹیں محکمہ ایکسائز کے جاری کردہ نمونہ جات کے مطابق لگانے کے لئے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی طرف سے جاری کردہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کے لئے نمونہ جات کے مطاق ہی گاڑیوں پر پلیٹس لگائی جا سکیں گی۔ پرائیویٹ نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی گاڑیاں تھانوں میں بند کرا دی جائیں گی۔ جبکہ جعلی اور ایک نمبر کٹی گاڑیوں کے لئے استعمال کرنے والی گاڑیاں بھی بند کر دی جائیں گی۔ گاڑیوں کی بندش کے ساتھ ساتھ ڈرائیور بھی تھانوں میں بند ہوں گے۔ اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز کی ٹیمیں بھی کریک ڈاؤن میں حصہ لیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...