میٹرو اورنج لائن ٹرین روٹ پر پانی کے چھڑکاؤ کا عمل جاری

میٹرو اورنج لائن ٹرین روٹ پر پانی کے چھڑکاؤ کا عمل جاری

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علا قوں میں میٹرو اورنج لائن ٹرین روٹ پر پانی کا چھڑکاؤ کروا رہے ہیں تاکہ گردو غبار نہ اُڑے۔اسی طرح محکمہ سول ڈیفنس کے رضاکار ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر گردوغبار سے بچنے کے لیے میٹرو اورنج لائن ٹرین کے روٹ کی سڑکوں پر موٹر سائیکل سواروں اور شہریوں میں ماسک تقسیم کر رہے ہیں اور اس ضمن میں ڈی او( سول ڈیفنس ) صداقت ملک نے ماسک تقسیم کر نے کے عمل کی نگرانی کے لئے چوبرجی چوک اور جی پی او چوک کادورہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1