سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے سگیاں پل کے قریب چھاپے،جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا

سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے سگیاں پل کے قریب چھاپے،جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا

لاہور( خبر نگار)سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کی یو ایف جی ٹیم اور وزیر اعلیٰ کی ٹاسک فورس کے ہمراہ سگیاں پل کے قریب چھاپے مار کر ایک جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے جس میں گھروں میں گیس کے استعمال کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کے دوران گیس پر جرنیٹر بھی چلائے جارہے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹاسک فورس کے انچارج چوہدری شراف علی کے مطابق جی ایم میاں محمود ضیاء کے حکم پر چیف انجینئر عمران الطاف سائی کی نگرانی میں سگیاں پل کے قریب چھاپہ مارا گیا تو وہاں پر پندرہ گھروں کا جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا جس میں گھریلو میٹر سے جعلی نیٹ ورک کے ذریعے گھروں کو گیس سپلائی کی جارہی تھی جس میں گھروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران گیس سے جرنیٹر بھی چلائے جارہے تھے اور گیس کمپنی کو لاکھوں روپے سالا نہ نقصان پہنچایا جارہا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1