پاپولیشن ویلفیئر کی زیر تعمیر عمارات کی تکمیل کا عمل مزید تیز کیا جائے،ذکیہ شاہنواز

پاپولیشن ویلفیئر کی زیر تعمیر عمارات کی تکمیل کا عمل مزید تیز کیا جائے،ذکیہ ...

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے بہبود آبادی کے ہیڈ کوارٹر میں ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کے دوران سالانہ ترقیاتی امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پاپولیشن ویلفیئر کی زیر تعمیر عمارات کی تکمیل کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی اور مسائل میں توازن کے پیش نظر جامع اور موثر حکمت عملی ترتیب دیکر جلد از جلد قابل اطلاق بنایا جائے۔صوبائی وزیر نے اڈویسنٹ سنٹرز کو مزید فعال بنایا جانے اور موبائل سروس یونٹس کی پسماندہ علاقوں تک رسائی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1