حکومتی پالیسوں کے نتیجے میں غربت بڑھ رہی ہے، میاں ایوب

حکومتی پالیسوں کے نتیجے میں غربت بڑھ رہی ہے، میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی )سابق مشیر وزیراعظم اورپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے ملک کے مزدور ‘کسان اور غریب عوام پریشانی سے دو چار ہیں حکومتی پالیسوں کے نتیجے میں غربت میں کمی ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے اور عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوامی مشکلات میں کمی لانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں اور بے روز گاری کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں ۔وہ پیپلز پارٹی کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک ذمے دار اپوزیشن جماعت کے ناطے عوامی خدمت کا کام کرتی رہے گی اور حکومتی پالیسوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرتی رہے گی اورنج لائن ٹرین ہو یا پھر میٹرو بس یہ سب عوامی منصوبے نہیں بلکہ حکومت کے کمیشن کماؤ منصوبے ہیں جن کی وجہ سے حکومت پر الزام لگ رہے ہیں کہ وہ کرپشن کررہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1