یکم مئی کا جلسہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا ، عبدالعلیم خان

یکم مئی کا جلسہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا ، عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور لاہور کے جلسے کیلئے چیف آرگنائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یکم مئی کا جلسہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا قوم یک زبان ہو کر احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے ،حکمرانوں کو اب ہر قیمت پر حساب دینا ہی ہو گا انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور عمران خان کے ساتھ ہیں جس کااظہار ماضی میں ایک سے زائد مرتبہ کیا جا چکا ہے انشا ء اللہ شہری اس اتوار کو چئیرنگ کراس پر بڑی تعداد میں شریک ہو کر حکومت پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کریں گے عبدالعلیم خان نے کہا کہ لاہور کے جلسے کے انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل پائیں گی اور انشا ء اللہ ماضی سے زیادہ منظم انداز میں شرکاء کیلئے بندو بست کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ لاہور کے باسیوں نے لانگ مارچ اور دھرنے میں بھی بڑی تعداد میں شرکت کر کے انہیں کامیاب بنایا تھا اب یکم مئی کو لاہور شہر دوبارہ ثابت کرے گا کہ اب یہ پی ٹی آئی کا ناقابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے سب سے اہم ایشو کرپشن پر ہاتھ ڈالا ہے جس میں ہر محب وطن شہری اُن کا ساتھ دے رہا ہے اسی لیے 24اپریل کا اسلام آباد کا جلسہ کامیاب ترین رہا ہے انہوں نے کہا کہ وہ جلد میڈیا کو بھی یکم مئی کے لاہور کے جلسے کے حوالے سے بریفنگ دیں گے اور انشا ء اللہ بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...