704مقامات پر چھاپے ،گرانفروشی پر16 دکانداروں کے چالان

704مقامات پر چھاپے ،گرانفروشی پر16 دکانداروں کے چالان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے704مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر16 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ17,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،41افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر69افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے24افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔