پاناما سکینڈل وہ کمبل ہے جوحکمرانوں کونہیں چھوڑے گا،اشرف بھٹی

پاناما سکینڈل وہ کمبل ہے جوحکمرانوں کونہیں چھوڑے گا،اشرف بھٹی

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ 2018ء میں لوڈشیڈنگ نہیں جعلی حکومت ختم ہوگی ۔حکمران بار بار بے نقاب ہونے کے باوجودڈھٹائی اورتسلسل سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ پاناما سکینڈل وہ کمبل ہے جوحکمرانوں کونہیں چھوڑے گا۔حکمران پاناماپیپرز سے توجہ ہٹانے کیلئے ملک میں کوئی نیا بحران پیداکر سکتے ہیں۔ سیاسی پنڈت اسلام آبادکے ایوانوں میں آئینی تبدیلی کی چاپ سن رہے ہیں۔نااہل حکمرانوں کی لفاظی اورشعبدہ بازی سے حقیقت نہیں بدلے گی۔ پیپلزپارٹی کے قائدین آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری نے کرپشن سے پاک پاکستان کاجوخواب دیکھا ہے وہ ضرورشرمندہ تعبیر ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...