یکم مئی کو لاہور میں ہو نے والاپی ٹی آئی کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا ، نیلم حیات

یکم مئی کو لاہور میں ہو نے والاپی ٹی آئی کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا ، نیلم حیات

لاہور(دیبا مرزا سے)،تحر یک انصاف خواتین ونگ لاہور کی سابقہ صدر نیلم حیات(اشرف)سیکرٹری انفارمیشن تہمینہ محسن،نائب صدر لاہورارم بخاری اور وائس پریذیڈنٹ لاہور روبینہ اختر نے کہا ہے یکم مئی کو لاہور میں ہو نے والا تحریک انصاف کا جلسہ تاریخ ساز جلسہ ہو گا اور یہ جلسہ ن لیگ کے اقتدار کے خا تمے کی نوید لے کر آئے گا ،لاہور کے جلسے کے بعد نواز شریف نے اقتدار نہ چھوڑا تو جا تی عمرہ کو گھیراؤ کیا جا ئے گا۔یکم مئی کو عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے اور نوازشریف کو حکومت چھوڑنا ہوگی ، مسلم لیگ ن نے تین سالوں میں لوٹ مار کا بازار گرم رکھا ،عوام کی دولت بیرون ملک بجھوائی گئی ،عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل کردیا اور اب ن لیگ کو اپنے کئے کا حساب دیناگا ، ہوگا۔اں خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز روزنا مہ’’پاکستان‘‘ سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا تحر یک انصاف خواتین ونگ لاہور کی سابقہ صدر نیلم حیات(اشرف) نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے چند روز پہلے اسلام آباد میں کئے گے جلسے نے ن لیگ کی نیند یں حرام کر دی ہیں،انہوں نے کہا کہیکم مئی کو لاہور میں ہو نے والا تحریک انصاف کا جلسہ ن لیگ کے اقتدار کے خا تمے کی نوید لے کر آئے گا ،لاہور کے جلسے کے بعد نواز شریف نے اقتدار نہ چھوڑا تو جا تی عمرہ کو گھیراؤ کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجا ئے دو وقت کی روٹی کھا نے سے بھی محروم کر دیا ہے ،غریب روز بروز غریب تر ہو تا جا رہا ہے ۔سیکرٹری انفارمیشن تہمینہ محسن نے کہا کہیکم مئی کو عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے اور نوازشریف کو حکومت چھوڑنا ہوگی ، مسلم لیگ ن نے تین سالوں میں لوٹ مار کا بازار گرم رکھا ،عوام کی دولت بیرون ملک بجھوائی گئی ،عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل کردیا اور اب ن لیگ کو اپنے کئے کا حساب دیناگا ، نائب صدر لاہورارم بخاری اور وائس پریذیڈنٹ لاہور روبینہ اختر نے کہا ہے حکو مت اب عوام کو مذید بیوقوف نہیں بنا سکتی ،ن لیگ کا اب چند روز کا کھیل با قی ہے انہوں نے کہا کہ یکم مئی کو ہو نے والا جلسہ سو فیصد کا میا ب جلسہ ہو گا انہوں نے کہا کہ عوام اس جلسہ میں بھر پور شر کت کر ے اور ملک کو ان آمروں کے ہا تھوں نجات دلوائیں۔۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...