پی ٹی آئی کی کرپشن مکاؤتحریک حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی،نذیر چوہان

پی ٹی آئی کی کرپشن مکاؤتحریک حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی،نذیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نذیر احمد چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کرپشن مکاؤاور ملک بچاؤ تحریک حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی ،یکم مئی کو لاکھوں کی تعداد میں زندہ دلان لاہور اور کارکنا ن عمران خان کی کا ل پر اپنے گھروں سے با ہر نکلیں گے ،کارکنا ن عمران خان کا تبدیلی کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں،کرپشن کے خاتمے اور احتساب کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، پوری (ن) کے لیے صرف ایک عمران خان ہی کا فی ہیں، کارکنا ن یکم مئی کے جلسے کی بھر پور تیا ری کریں،اور عوامی رابط مہم شروع کر دیں۔انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام کی تبدیلی کرپشن لوٹ مار کا خاتمہ اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے تک چین سے نہیں بیٹھے گے پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جو کہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے ظالم حکمرانوں کی لوٹ مار نے پاکستان کی بنیادوں کو کھو کھلا کر دیا ہے کرپشن کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہے اور اپنی مرضی کا کمیشن بنا کرعوام کی آنکھوں میں دھول جھو نکا جا رہا ہے نواز شریف کے منہ پر لگا کرپشن کے دھبے نے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے ۔