ملک کی ترقی کا راز کرپشن کے خاتمے سے مشروط ہے ، یاسر گیلانی

ملک کی ترقی کا راز کرپشن کے خاتمے سے مشروط ہے ، یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ کک بیکس ، قرضے معاف کرانے والوں کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے ملک کی ترقی کا راز کرپشن کے خاتمے سے مشروط ہے جب تک کرپشن کے بے تاج بادشاہ اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں پاکستان کی ترقی کی سمت درست نہیں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی2 کے عہدیداران اعظم ورک، رانا طالب حسین، عدنان سہیل، لعل خان، راز خان، سیف اللہ خان، لیاقی کمانڈو، حاجی نذیر، عاصم علی خان، آغا خان، ملک عامر عزیز، امین مغل، ستار خان، عمران آرائیں اور وکیل خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس پر حکومت دکھاوے کا کمیشن بنانا چاہتی ہے احتساب کا نقطہ آغاز وزیر اعظم کے خاندان سے ہونا چاہئیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...