نواز حکومت آزاد کشمیر میں نام نہاد الیکشن کر وا کر شب خون مارنا چاہتی ہے،غلام محی الدین

نواز حکومت آزاد کشمیر میں نام نہاد الیکشن کر وا کر شب خون مارنا چاہتی ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ نواز حکومت آزاد کشمیر میں نام نہاد الیکشن کر وا کر شب خون مارنا چاہتی ہے ،کشمیری عوام سے ان کے بنیادی ووٹ کا حق چھینا جا رہا ہے ،کشمیری مہاجرین کا نا م نکال کر ووٹر لسٹو ں میں غیر ریا ستی افراد کے نا م شامل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی پڑھی لکھی عوام اپنے ووٹ کی طا قت سے اپنے ساتھ ہو نے والی زیادتوں کا الیکشن میں حساب لے گی ، (ن) لیگ ڈرامے بازی کر کے احتساب سے بھاگ رہی ہے پاکستانی قوم جاگ اٹھی ہے، یکم مئی کو لاہور کے عو ام بھی سڑکوں پر نکل کر حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کریں گے، کشمیری عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، نواز شریف اور انکے درباریوں نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا ہے نواز شریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو نواز شریف سے استعفیٰ چاہتی ہے اسلام آباد کا تاریخ ساز جلسہ حکمرانوں کے خلاف کھلا ریفرنڈم ہے جمہوریت کی آڑ میں نواز شریف اور انکے درباری ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں ، عمران خان بہادر لیڈر ہے جنہوں نے سب سے پہلے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا ، حکمران الزام لگانے کے بجائے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرے پاورفل جوڈشیل کمیشن قائم ہو جو کہ نواز شریف اور انکی فیملی کا احتساب کرے، جن جماعتوں نے پانامہ لیکس کے اہم مسئلے پر چپ سادھ رکھی ہے وہ قومی مجرم ہیں مہذب معاشرے میں حکمران اپنے آپ کو پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہے لیکن ہمار ے نام نہاد وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آنے سے ڈر رہے ہیں ، وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے عوام لٹیر ے حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال پھنکیں جنہوں نے ملک کو لوٹنے کے سواء کوئی اورکام نہیں کیا نواز شریف اور انکے درباری بڑی بڑی بڑھکیں مارتے پھر رہے ہیں وہ قوم سے سچ بولیں کہ یہ اربوں روپے کیسے ملک سے باہر گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...