پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے تک جد و جہد جاری رکھے گی،عمر کسانہ

پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے تک جد و جہد جاری رکھے گی،عمر کسانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے صدارتی امیدوار عمر کسانہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے تک جد و جہد جاری رکھے گی اور کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ ہمارے ملک کو جتنا نقصان کرپشن سے پہنچا ہے اتناکسی اور نے نہیں پہنچایا ۔ستم ظریفی تو یہ کہ ہر گورنمنٹ کرپشن کے خاتمے کے دعوے کرتی ہے لیکن عملی طور پر کسی نے کچھ نہیں کیا ۔کسی حکومت نے سابق حکومت کا احتساب نہیں کیا اور نہ ہی کرپٹ عنا صر کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا ۔ اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ تحر یک انصاف کی بنیاد رکھنے کے وقت سے ابتک عمران خان کرپشن جیسے موضوع پر بات کرتے چلے آئے ہیں کہ جب تک کرپٹ سیاستدانوں ،جرنیلوں اور بڑی کاروباری شخصیات کا احتساب نہیں کیا جاتا ملک میں ترقی نہیں آسکتی ۔لیکن اب وقت آگیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے اور لوٹی ہوئی ملکی دولت کو واپس لایا جا سکے ۔