خرم روحیل اصغر نے این اے 124کی یوسی 153میں سڑک کا افتتاح کردیا

خرم روحیل اصغر نے این اے 124کی یوسی 153میں سڑک کا افتتاح کردیا

لاہور (خبر نگار)مسلم لیگی رہنما وصدر یوتھ ونگ لاہور خرم روحیل اصغر نے NA-124 کی UC-153 قیصر فلور ملز والے روڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نے معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے لیے انتھک جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے ہر عہدِ حکومت میں عوامی ترقیاتی منصوبہ جات کو نہ صرف حل کیا بلکہ ریکارڈ مدت میں ان کو مکمل بھی کیا یہی اس ملک گیر جماعت کی انفرادیت ہے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ عوامی خدمت کا یہ جذبہ ہمیشہ جوان رہے گا۔چیئرمین UC-153 سعید ملک نے اپنے اظہارِ خیال میں کہا کہ الحاج شیخ روحیل اصغر اور خرم روحیل اصغر نے ہمیشہ اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دی ہے اور اہل علاقہ کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں ہم ان کے جذبۂ خدمت کو سلام کرتے ہیں۔ جناب خرم روحیل اصغر فلاحی کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں اور عام لوگوں کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور سیاسی و سماجی سطح پر ان کی طاقت ہیں۔ خرم روحیل اصغر مسلم لیگ (ن) کی شان ہیں اور ان کا کردار و عمل مسلم لیگ (ن) کے وقار اور شہرت و مقبولیت میں اضافے کا سبب ہے ہر آزمائش کی گھڑی میں وہ اہل علاقہ کو ہمیشہ اپنے شانہ بشانہ کھڑا پائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...