سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثر ہ مریضوں کی عیادت

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثر ہ مریضوں کی ...

لاہور جنرل رپورٹر)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جناح ہسپتال میں زیر علاج زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثر ہونے والے لیہ کے 9 مریضوں کی عیادت کی اور انہیں گلدستے پیش کئے۔نجم احمد شاہ نے جناح ہسپتال میں زیر علاج تمام مریضوں کی فرداً فرداً خیریت معلوم کی۔اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر محمود شوکت اور ایم ایس ڈاکٹر شفقت بھی موجود تھے۔ڈاکٹر شفقت نے بتایا کہ ایک خاتون مریضہ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ آٹھ مریضوں کی حالت بہتر ہے۔قبل ازیں وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثر ہونے والے 9مریضوں کو جناح ہسپتال منتقل کروایا۔جناح ہسپتال منتقل ہونے والے مریضوں میں زین اکبر،نسرین بی بی،حسنین اکبر،رضیہ بی بی،شکیلہ بی بی، محمد طیب،امینہ بی بی،محمد صدیق اور محمد اکبر شامل ہیں۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ نے جناح ہسپتال کے دور ہ کے موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو متاثرہ افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور خصوصی نگہداشت کی ہدایت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...