حکمران اقتدار چھوڑ کر گھر کا راستہ لیں،مرزا رمضان بیگ

حکمران اقتدار چھوڑ کر گھر کا راستہ لیں،مرزا رمضان بیگ

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں عوام کی بھرپور شرکت نے حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم دے دیا ہے حکمران اقتدار چھوڑ کر گھر کا راستہ لیں تحریک انصاف پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے ملک بھر کے عوام عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے سے حکمرانوں کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے تحرک انصاف کی مقبولیت کو ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1