ایپکا کا حکومت سے تمام ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل کیڈرز کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ

ایپکا کا حکومت سے تمام ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل کیڈرز کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ

لاہور(خبر نگار)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کا اجلاس پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں ہوا جس کی صدارت ایپکا پنجاب کے صدر محمد سلطان مجددی نے کی جس میں لاہور بھر کے دفاتر کے صدورز ؍جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈز پر عمل کرتے ہوئے اپ گریڈیشن سے محروم رہ جانے والے ٹیکنیکل سٹاف، ڈرائیور، اکاؤنٹس کلرکس ، نائب قاصد اور تمام نان ٹیکنیکل کیڈرز کو فوری طور پر اپ گریڈ کرے ۔گذشتہ روز آل پنجاب ٹیکنیکل نان ٹیکنیکل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کی کال پر پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سامنے ہزاروں ملازمین نے احتجاج کیا اور دھرنا دیا جس میں ایپکا قائدین محمد سلطان مجددی ، چوہدری محمد افضل، صفدر حسین، مختار احمد گجر، ظفر علی خان، طاہر شاہ، نذر ڈار، رانا عدنان نے شرکت کی اور آ ل پاکستان ٹیکنیکل نان ٹیکنیکل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے عہدیداران محمود مختار چشتی،رانا اصغر، محمد معصوم ، قاضی عارف، خالد یسین سے مکمل اظہار یکجہتی کی ۔ایپکا قائدین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپ گریڈیشن سے رہ جانے والے کیڈرز کو اگر اپ گریڈ نہ کیا گیا تو پنجاب بھر کے ملازمین پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوں گے۔جبکہ دوسری طرف ایپکا لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم چغتائی کی قیادت میں محکمہ انہار مغلپورہ میں احتجاجی مظاہرہ ہوا اور دفاترتالہ بندی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1