شہداء ختم نبوت کی قربانیوں کی بدولت قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت دیا گیا،عزیز الرحمان ثانی

شہداء ختم نبوت کی قربانیوں کی بدولت قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت دیا گیا،عزیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبر نگار خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولاناسید ضیا ء الحسن شاہ ،مولانا محبوب الحسن طاہر،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ امت مسلمہ نے سب سے زیادہ قربانیاں عقیدۂ ختم نبوت اورناموس رسالتﷺکے تحفظ کے لیے دی ہیں۔شہداء ختم نبوت کی قربانیوں کی بدولت ملک عزیز میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت دیا جا چکا ہے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے ہزاروں کی تعداد میں قادیانی مسلمان ہو چکے ہیں۔قادیانیت دم توڑ رہی ہے آئے روزمصدقہ اطلاعات ملتی ہیں کہ فلاں علاقے میں اتنے قادیانیوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔