لاڈلہ ٹیچر حاضری لگا کر غائب

لاڈلہ ٹیچر حاضری لگا کر غائب

لاہور( خبرنگار) گورنمنٹ پرائمری سکول رام پورہ جاگیر کے سروئے کے دوران اس بات کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ سکول کے ہیڈ ماسٹر صفدر علی کا ایک کار خاص ٹیچر محمد زاہد جو کہ گزشتہ 5 سالوں سے کبھی سکول نہیں آیا اور ڈینگی کی فرضی ڈیوٹی دے رہا ہے اور ہیڈ ماسٹر کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے کے باعث سکول کے حاضری رجسٹر میں حاضری لگا کر غائب ہو جانے کے بارے بتایا گیا ہے اور ڈینگی کی ڈیوٹی کے نام سے سالہا سال سکول سے غائب رہتا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ سکول کے بچوں کو تعلیم نہ دینے کے باوجود ہر ماہ سکول سے تنخواہ بھی وصول کرتا ہے۔ اس میں سکول کے ہیڈ ماسٹر اے ای او اور ڈپٹی ڈی ای او کی مکمل آشیر باد بتائی گئی ہے۔ اس بارے سکول کے اساتذہ کی تحریری شکایت پر ڈی ای او اور ای ڈی او تعلیم لاہور نے انکوائری بھی کی اور شوکاز نوٹس بھی جاری کیا لیکن ڈپٹی ڈی ای او اور ہیڈ ماسٹر سمیت اے ای او آڑے آ گئے۔ جبکہ سکول کے ہیڈ ماسٹر صفدر علی اور ڈپٹی ڈی ای اوجعفر وسیر کا کہنا ہے کہ سکول ٹیچر زاہد درس و تدریس کی ڈیوٹی بھی دیتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1