ایم اے اردو پارٹ ون اورپارٹ ٹو کے امتحانات کا شیڈول
لاہور( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایم اے اردو پارٹ ون اورپارٹ ٹو کے نئے سلیبس کے تحت سالانہ امتحان بالترتیب 2016ء اور2017ء سے منعقد ہوں گے۔ تاہم ایسے امید واران جو ایم اے اردو پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2016ء میں کُلی طور پر بیک وقت شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں اولڈ کورس منتخب کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ صرف ایم اے اردو پارٹ ون میں کُلی طور پر شرکت کرنے والے امیدواران نئے سلیبس کے مطابق ہی امتحان دینے کے پابند ہوں گے۔