پیف نے پارٹنرسکولوں کو بہتر بنانے کے لیے ماسٹر ٹرینرز تعینات کر دیے گئے

پیف نے پارٹنرسکولوں کو بہتر بنانے کے لیے ماسٹر ٹرینرز تعینات کر دیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبے بھر میں پارٹنرسکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی سطح پر ماسٹر ٹرینرز تعینات کر دیے ہیں۔اس اقدام کا مقصد اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت کے ذریعے کوالٹی ایجوکیشن کا حصول ہے ۔ یہ ماسٹر ٹرینرز مختلف سکولوں کا دورہ کریں گے اور پانچ سے چھ گھنٹے کے مقرر ہ وقت میں تدریسی عمل کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنا کر دار ادا کریں گے ۔پیف کے ماسٹر ٹرینرز اپنے اضلا ع میں اساتذہ کی تربیتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ کلاس روم مینجمنٹ کا جائزہ لیں گے اور بہتری کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیچرز ٹریننگ سے متعلقہ ماڈیولز پر اساتذہ کے تربیتی سیشن بھی منعقد کیے جائیں گے۔اور ٹیچر ز انفارمیشن سسٹم کو اپ ڈیٹ رکھنے کے حوالے سے سکول انتظامیہ کی رہنمائی کی جائے گی۔اس حوالے سے پیف کی ڈائریکٹر عائشہ نعمان نے محکمانہ سر کلر جاری کر دیا ہے۔