جناح اسلامیہ کالج میں فری پری کلاسز کا آغاز 2مئی سے ہو گا

جناح اسلامیہ کالج میں فری پری کلاسز کا آغاز 2مئی سے ہو گا

لاہور(پ ر)جناح اسلامیہ کالج میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمد یونس مغل نے کہا کہ جناح اسلامیہ کالج میں ہر سال میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہونے والے طلبہ کو تقریباَََ تین ماہ بلکل فری پڑھایا جاتا ہے۔ان تین ماہ میں فسٹ ائیر کا تقریباَََ 40%کورس مکمل کروا دیا جاتا ہے کالج کے بہترین اساتذہ کرام کو اس مشن کی تکمیل کیلئے منتحب کیا جاتا ہے۔جو طلبہ کو دل لگا کر پڑھاے ہیں۔ ایف اے ،ایف ایس سی ، آئی کام ، ایف اے میں پچھلے سال 350طلبہ کو ان فری پری کلاسز میں داخل کیا گیا تھا۔اس سال انشاء اللہ 500 طلبہ کو ان فری پری کلاسز میں داخلہ دیا جائے گا۔تمام طلباء و طالبات کو دعوتِ عام ہے کہ وہ فوراََ کالج آفس سے رابطہ کریں اور فری پری کلاسز کیلئے رجسٹریشن کروائیں۔کلاسز انشاء اللہ2مئی سے شروع ہونگی اور اگست تک جاری رہیں گی

مزید : میٹروپولیٹن 4