گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول‘ جلو موڑ کا دورہ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول‘ جلو موڑ کا دورہ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ

لاہور(خبر نگار خصوصی) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول‘ جلو موڑ‘ لاہور کے طالب علم اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے منہاج کالج برائے خواتین‘ ٹاؤن شپ‘ لاہور‘ کارڈوا اسلامک سکول‘ 5DI/611 ٹاؤن شپ‘ لاہور‘ سپریم ایجوکیشن سکول سسٹم‘ نواب پورہ ہربنس پورہ‘ لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گنگا آئس فیکٹری‘ گلبرگ II‘ودیگر کا وزٹ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...