پی یو شعبہ مائیکرو بائیولوجی کے زیر اہتمام ارتھ ڈے کے سلسلے میں خصوصی تقریب

پی یو شعبہ مائیکرو بائیولوجی کے زیر اہتمام ارتھ ڈے کے سلسلے میں خصوصی تقریب

لاہور( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی شعبہ مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے زیر اہتمام ارتھ ڈے کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا تھیم تھا’’ہم کیسے زمین کو محفوظ بنا سکتے اور اس کے دوست بن سکتے ہیں‘‘۔ تقریب میں شعبہ کے طلبہ کو موقع دیا گیا کہ وہ زمین کو بچانے کے حوالے سے اپنے فن کے ذریعے خیالات شیئر کریں اور طلبہ نے زمین کو محفوظ بنانے کیلئے ڈرائنگ ، پینٹنگ اور خاکے بنا کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ چیئرپرسن شعبہ مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری، پروفیسر ڈاکٹر سکندر سلطان اور ڈاکٹر رِدا بتول نے ان پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔جس میں حافظہ جویریہ ہاشمی، ماریہ رمضان اور ہما بٹ کو ان کی پینٹنگ Make Every day the Earth day پر پہلی پوزیشن سے نوازا گیا۔ فضاء منیر کو ان کے آئیڈیا کہ ’’کیسے زمین کو محفوظ کیا جاسکتا ہے؟‘‘ پر دوسری پوزیشن جبکہ پوسٹ گرایجوئیٹ کالج سمن آباد کی طالبہ انیلہ سعدیہ کو ان کی پینٹنگ We have only Earthپر تیسری پوزیشن دی گئی اور چوتھی پوزیشن بی ایس VIسمسٹر کی عفیفہ کو پینٹنگ Climate Changeپر دی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4