جامعہ اشرفیہ لاہور میں استحکام پاکستان اور تکمیل بخاری شریف کی تقریب

جامعہ اشرفیہ لاہور میں استحکام پاکستان اور تکمیل بخاری شریف کی تقریب

لاہور ( پ ر ) ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں استحکام مدارس و پاکستان اور تکمیل بخاری شریف کی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی جس میں اساتذہ و علماء اور طلبہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمد سرور مدظلہٗ حدیث کی مشہور کتاب بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے فارغ التحصیل علماء فضلاء جامعہ اشرفیہ و شرکاء کو خصوصی نصیحتیں بھی فرمائیں اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم ، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا محمد اکرم کاشمیری ،مولانا عبدالرحیم چترالی، مولانا مفتی احمد علی، مولانا احمد عمر، مولانا حافظ زاہد علی ملک اور دیگر علماء نے خطاب کیا۔کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام اور طلباء دین معاشرے کی اصلاح اور تبلیغ دین کیلئے حکمت و دانائی کو اختیار کریں ۔فرقہ واریت اور افتراق و انتشار سے اپنے آپ کو دور رکھتے ہوئے اکابرین علماء دیوبند کے نقشِ قدم پر چل کر عوام کو توڑنے کے بجائے جوڑنے کا کام کریں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس سے فارغ ہونے والے طلباء اپنے آپ کو دین کے کسی نا کسی شعبہ کے ساتھ وابستہ کر لیں اور ہر ممکن اشاعت دین کا فریضہ سرانجام دیں اور اس کے ساتھ ساتھ آئین و قانون کی بھی مکمل پاسداری کریں۔ یہ وطن عزیز ملک پاکستان کو بنانے میں اکابرین علماء دیوبند نے بنیادی کردار ادا کیا اس کے تحفظ و بقا کیلئے بھی آپ نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ تکمیل بخاری شریف کی تقریب میں جامعہ اشرفیہ کے نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید نے مولانا مفتی احمد علی سمیت دیگر طلبہ کے اجتماعی نکاح بھی پڑھائے اس موقعہ پر، مولانا حافظ اسعد عبید الازہری ، مولانا فیاض الدین چترالی،مولانا اویس ارشد، مولانا سعد بن اسعد،مولانا حسن اشرفی، مولانا حماد حسن اشرفی، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی سمیت دیگر اساتذہ و علماء کرام بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4