امریکن قونصلیٹ کے زیر اہتمام میوزک کنسرٹ

امریکن قونصلیٹ کے زیر اہتمام میوزک کنسرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)امریکن قونصلیٹ کے زیر اہتمام لاکاس سکول گلبرگ میں امریکی پوپ بینڈ گروپو فنٹازما کی طرف سے میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں امریکی ریاست ٹیکساس سے گلوگاروں نے اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کیا جس سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے اور گانوں پر جھومتے رہے۔امریکی پوپ بینڈ گروپ میں کینو اسپارزا،سویٹ لیو، جوش لیوی،مارک سپیڈی گونزلاس، جارج گونزلاس،بیٹو مارٹن اور جان سپائس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
جبکہ پاکستانی پوپ گلوکار اکمل قادری نے بھی اپنے فن سے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔امریکی قونصلیٹ کی طرف سے انفارمیشن آفیسر ریچل چن نے شرکت کی۔گروپو فنٹازما بینڈ اس سے قبل کراچی اور اسلام آباد میں بھی پرفارم کر چکا ہے۔اس حوالے سے امریکی گلوکاروں نے روز نامہ پاکستان کو بتایا کہ میوزک کی سرحدیں نہیں ہوتیں۔انہوں پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی اور پاکستانی ایک اچھی قوم ہیں۔