صائمہ محمد علی وفائے پاکستان ادبی فورم(شعبہ خواتین)کی صدر منتخب

صائمہ محمد علی وفائے پاکستان ادبی فورم(شعبہ خواتین)کی صدر منتخب
 صائمہ محمد علی وفائے پاکستان ادبی فورم(شعبہ خواتین)کی صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) معروف شاعرہ اور کتاب سپہ سالار وطن کی خالق صائمہ محمد علی وفائے پاکستان ادبی فورم (شعبہ خواتین )کی صدر منتخب ہوگئیں۔وفائے پاکستان ادبی فورم کے بانی وسرپرست اعلیٰ حاجی محمد لطیف کھوکھر نے ’’پڑھا لکھا،خوش حال اور پُر امن پاکستان‘‘کے مقصد میں قومی رضا کار کی حیثیت سے صائمہ محمد علی کے انتخاب کو مؤثر قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ وفائے پاکستان ادبی فورم اب خواتین کے شعبے میں بھی علمی و ادبی سرگرمیوں کی ابتدا کرے گی۔تاکہ خواتین بھی اپنا کردار اچھے انداز میں فعال کریں گی۔اس موقع پر بچوں کے ادیب عبدالصمد مظفر،ابوالحسن طارق،ڈاکٹر طارق ریاض،سہیل قیصر ہاشمی،نادر کھوکھر،سید عارف حسین،شاہ اور بیگم حاجی محمد لطیف کھوکھر نے صائمہ محمد علی کی تقرری پر انہیں مبارک بار پیش کی۔