حکومتی کارکردگی ،کمیشن نے عمران خان کی سیاسی دکانداری ختم کردی،شفیق مغل

حکومتی کارکردگی ،کمیشن نے عمران خان کی سیاسی دکانداری ختم کردی،شفیق مغل

لاہور( پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء و جنرل کونسلر یونین کونسل 17شفیق مغل نے کہا کہ حلقہ پی پی 141 کا علاقہ مسائل میں گھرا ہوا تھا۔ ہم نے یہاں میاں حمزہ شہباز شریف کی ہدایات اور صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن کے ساتھ مل کریہاں کروڑ وں کی لاگت سے 6نئے ٹیوب ویل لگوائے اس حلقہ کے بڑے مسا ئل میں سے ایک مسئلہ پینے کا صاف پانی کا نہ ہونا تھا۔ ہم نے اس حلقہ میں فلٹریشن پلانٹ 5ٹیوب ویل اس وقت ورکنگ میں ہیں اور ایک پر کام کیا جا ری ہے۔ حلقہ میں7سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے،حمزہ شہباز شریف اور پی پی 141 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے یہاں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کے اس حلقے کا نقشہ بدل دیا ہے۔

انشاء اللہ مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں اپنے کاموں اور کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گی۔ عمران خان نے کنٹینر پر جتنے بھی اعلانات کئے ان میں سے ایک بھی حقیقت نہیں بن سکا ۔وہ وی پی آئی پروٹوکول کے خاتمہ کا اعلان کرتے رہے اور پھر خیبرپختون خواہ میں خود اس وی پی آئی کلچر کو پروان چڑھاتے رہے ۔عمران خان کے قوم وفعل میں کھلا تضاد ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت میں بغاوت ہوچکی ہے اور اب وہ اپنی پہلے جیسی حیثیت کھو چکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...