عوامی تحریک کے استغاثے کی سماعت یکم مئی تک ملتوی کر دی گئی

عوامی تحریک کے استغاثے کی سماعت یکم مئی تک ملتوی کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے استغاثے کی سماعت یکم مئی تک ملتوی کر دی، عوامی تحریک کے وکلاء کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائراستغاثہ کی سماعت کر رہے ہیں، عوامی تحریک کی جانب سے استغاثہ کی حمایت میں اور سانحہ میں ہلاکتوں سے متعلق شہادتیں قلمبند کرائی جا رہی ہیں گزشتہ روزکے روز عوامی تحریک کے وکلاء نے دیگر مصروفیات کی وجہ سے سماعت یکم مئی تک ملتوی کر نے کی ستدعا کی جس کو عدالت نے منظور کر لیا، استغاثہ میں پاکستان عوامی تحریک نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ پولیس نے ڈاکٹر طاہر القادری کی تحریک کو کچلنے کے لئے حکومت کے اشارے پر معصوم کارکنوں کو قتل کیا اور تجاوزت کے خلاف آپریشن کو جواز کے طور پر استعمال کیا ،۔



استغاثہ میں وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف سمیت 139افراد کا نام شامل ہیں۔