نیو عالمگیر مارکیٹ شاہ عالم میں انتخابات کے سلسلہ میں گزشتہ روز اہم اجلاس

نیو عالمگیر مارکیٹ شاہ عالم میں انتخابات کے سلسلہ میں گزشتہ روز اہم اجلاس

ؑ لاہور(کامرس رپورٹر)نیو عالمگیر مارکیٹ شاہ عالم میں انتخابات کے سلسلہ میں گزشتہ روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جس کی صدارت انجمن تاجران لاھور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے کی جبکہ اس مو قع پر تاجر رہنماؤں ایوب بٹ صدر شاہ عالم مارکیٹ بورڈ،شاہد مقصود بٹ چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ بورڈ،شاہد بلال جنرل سیکرٹری شاہ عالم مارکیٹ بورڈ،ملک صابر صدر سنٹرل شاہ عالم مارکیٹ،انتظار حسین لودھی،حاجی ریاض محمود صدر کاسمیٹکس اندرون شہر،ٹیپو بھولا بٹ نائب صدر شاہ عالم مارکیٹ،خواجہ عبدالرؤف نیو عالمگیر مارکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔

انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصو د بٹ نے اس مو قع پر کہا کہ تاجر برادری متحد ہو کر بھائی چارے کے ساتھ ایک دوسرے کے مسائل حل کروانے کے لیے بڑھ چڑھ کر ساتھ دے ۔انھوں نے کہاکہ انجمن تاجران لاہور کا مقصد لاہور بھر کی تاجر برداری کو ایک گلدستہ میں پرونا ہے تاکہ ہماری طاقت ہمارے مسائل حکو متی اداروں والے حکام حل کر سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...