پراپرٹی ڈیلر کو مبینہ طور پر اٹھا کر لے جانے اور غائب کرنے کا نوٹس

پراپرٹی ڈیلر کو مبینہ طور پر اٹھا کر لے جانے اور غائب کرنے کا نوٹس

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام نے شفیق آباد کے پراپرٹی ڈیلر کو مبینہ طور پر اٹھا کر لے جانے اور غائب کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی شفیق آبادکو آج27اپریل کو شہری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں پراپرٹی ڈیلر ملک عمران کی والدہ سلمیٰ بی بی اور بیوی مہناز نے بازیابی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شفیق آباد پولیس نے ملک عمران کو پیر کو منشی باغ لدھا سے اٹھایا اور بعد میں عدالتی بیلف کے چھاپہ پڑنے پر غائب کر دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ ملک عمران اس کو بازیاب کروایا جائے۔ عدالت کو مزید بتایا گیا کہ ان کے پاس ریکارڈنگ موجود ہے جن میں اہلکارعمران کو چھوڑنے کے لئے رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عدالت نے ڈی ایس پی شفیق آباد کو حکم دیا کہ وہ آج 27اپریل کو ہرصورت شہری کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...