منشیات کیس، مجرم کو ایک سال قید اور 20ہزارروپے جرمانے کی سزا

منشیات کیس، مجرم کو ایک سال قید اور 20ہزارروپے جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ اعجاز چیمہ نے ڈیڑھ کلو چرس رکھنے کے الزام میں ملوث مجرم ساجد عرف گڈو کو ایک سال قید اور 20ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ مجرم فیصلے سنتے ہی عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،مجرم ساجد عرف گڈو کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقامی عدالت میں چالان پیش کررکھا تھا ،گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا سزاکا حکم جاری کیا جسے سنتے ہی ساجد احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا ۔دریں اثناء عدالت نے ایک دوسرے حدود کے مقدمہ میں ملوث شاہد حسین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔گزشتہ روز سماعت کے بعد ملزم شاہد کے خلاف استغاثہ جرم ثابت نہ کرسکا جس پر عدالت نے اسے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔




،ملزم کے خلاف ایک خاتون سے بداخلاقی کے الزام میں تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھا۔