غلام محمدلالی کو پنجاب فریڈم مومنٹ کاصدر مقررکر دیاگیا

غلام محمدلالی کو پنجاب فریڈم مومنٹ کاصدر مقررکر دیاگیا

ؒ لاہور (پ ر)پاکستان فریڈم موومنٹ کے چیئر مین ہارون خواجہ نے ممتاز قانون دان اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت غلام محمد لالی کو پی ایف ایم پنجاب کاصدر مقرر کیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیاہے ۔

ہارون خواجہ نے جی ایم لالی کی اہم ذمہ داری پر تعیناتی کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان کی رہنمائی اور نگرانی میں پی ایف ایم پنجاب بھر میں تنظیم سازی اور ممبر شپ کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی ۔ غلام محمد لالی بلحاظ عہدہ پی ایف ایم پنجاب کے صدر ہونے کے علاوہ پی ایف ایم گورننگ کونسل کے بھی ممبر ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4