اے ایس آئی محمد امین کے کیس کی سماعت 11مئی تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن عظمی اختر نے شفیق آباد مال خانے سے بریٹا پستول غائب کرنے کے کیس میں ملوث اے ایس آئی محمد امین کے کیس کی سماعت 11مئی تک ملتوی کردی۔عدالت نے دوران سماعت عدالت کے طلب کرنے پر پیش نہ ہونے پر اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر زبیر اخلاق، رضا رؤف بخاری، محمد عارف منظوراحمد اور انسپکٹر شفیق آباد فاروق اصغر اعوان کی تنخواہ قرق کردی۔عدالت میں اے ایس آئی محمد امین پر الزام ہے کہ جب وہ تھانہ شفیق آباد میں بطور محررمال خانہ تعینات تھا اس نے مال خانے سے بریٹا پستول خوردبرد کرلیا تھا۔