عبد الرحمن کانجو کی اہلیت کیخلاف درخواست پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کرنیکا حکم

عبد الرحمن کانجو کی اہلیت کیخلاف درخواست پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کرنیکا حکم

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہا ئیکورٹ ملتان بنچ نے ممبر قومی اسمبلی عبدالرحمان خان کانجو کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 5 (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

مئی تک ملتوی کرنیکا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں سید صفدر حسین گیلانی نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ حلقہ این اے 155 لودھراں کا ووٹر ہیاور اس حلقہ سے عبدالرحمان خان کانجو ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے جو سابق وزیر خارجہ صدیق خا ن کانجو کے بیٹے ہیں اور ان کی وراثت کے مطابق ان کے تین بیٹے امین خان ، نبی بخش اور سردارخان ہیں دراصل مذکورہ ایم این اے نے سردارخان اور عبدالرحمان خان کے نام سے دو شناختی کا رڈ بنوا رکھے ہیں جن کو وہ مرضی کے مطابق استمعال کررہے ہیں اور سردار خان کے نام سے بنکوں سے دو قرضے حاصل کر رکھے ہیں اور کاغذا ت نامزدگی میں اپنے اثاثہ جات کا بھی درست زکر نہیں کیا ہے اس طرح سال 2001 ے مقامی انتخابات میں اپنی تعلیمی قا بلیت ایف اے اور 2005ء کے عام انتخابات میں تعلیمی قا بلیت او لیول ظاہر کی اس لئے وہ آئین کے تحت صادق و امین کی شرط پر پورا نہیں اترتے ہیں اس لئے انھیں نااہل قرار دیاجائے اس سلسلے میں گزشتہ روز سماعت ملتوی کر دی گئی۔

آئین

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...