زکریا یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا اجلاس،ایم فل،پی ایچ ڈی پروگرام کی مدت بڑھانے کی منظوری

زکریا یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا اجلاس،ایم فل،پی ایچ ڈی پروگرام کی مدت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں اکیڈمک کونسل کا اجلاس آئی ایم ایس کے ایگزیکٹو ہال میں منعقد ہوا (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کی ۔اجلا س میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد فاروق اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ ایڈوانس سٹڈی اینڈ ریسرچ بور ڈ کے تین ممبران کو الیکشن کے ذریعے منتخب کیا گیا۔ ان میں ڈیپارٹمنٹ آف بائیو کیمسٹری کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق ، انسٹی ٹیوٹ فوڈ سائنسز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور انگلش ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر صاعقہ امتیاز ۔ فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز میں نئے پروگرامز اور ان کے کورسز بھی منظور کر لئے گئے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کی مدت بڑھانے کیلئے جو لیٹر جاری ہوا ہے اس کو بھی منظور کر لیا گیا۔
زکریا یونیورسٹی