شہر میں صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے زونز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

شہر میں صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے زونز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

ملتان(خبرنگار)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملتان شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے بلحاظ علاقہ زونوں کی تعداد 6سے بڑھا کر8کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ہرزون8سے 9شہری یونین کونسلوں پر مشتمل ہوگا اور ہر یونین کونسل میں30سینٹری ورکر جبکہ ہر وارڈ میں5سینٹری ورکر صفائی پر مامور ہوں گے۔ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملتان شہر میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے نئی حکمت(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

عملی تیار کرلی اور نئے بلدیاتی سیٹ اپ کے تحت شہر کی68یونین کونسلو ں کو بلحاظ علاقہ8زونوں میں تقسیم کیا جائے گا واضع رہے قبل ازیں ملتان شہر کی صفائی6زونوں کے ذریعے کی جارہی ہے اور اب نئی تقسیم کے بعد2زون کا اضافہ ہوجائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...