میٹرو روٹ پر لینڈ سکیپنگ شروع،ساڑھے پانچ ہزار پودے لگائے جائینگے

میٹرو روٹ پر لینڈ سکیپنگ شروع،ساڑھے پانچ ہزار پودے لگائے جائینگے

ملتان (نمائندہ خصوصی228خبرنگار) ملتان میٹرو بس پراجیکٹ انتظامیہ نے منصوبے کے روٹ میں آنے والے 7چوکوں کی لینڈ سکپنگ کے لئے انہیں پی ایچ اے کے حوالے کردیا ۔ میٹرو روٹ پر 5500پودے لگائے جائیں گے اور ان کی حفاظت کیلئے 2500جالی دار جنگلے لگائے جائیں گے ۔یہ بات(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کوثر خان نے میٹرو بس روٹ کی لینڈ سکیپنگ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی ۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ پی ایچ اے کے حوالے کئے جانے والے چوکوں میں وہاڑی چوک ، دولت گیٹ ، قاسم فورٹ چوک (خیام سینما چوک)، چونگی نمبر 9اور زکریا یونیورسٹی چوک شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان تمام چوکوں کے ڈیزائن تیا ر ہوچکے ہیں اور اتھارٹی کے تین ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کو علیحدہ علیحدہ سیکشن کی لینڈ سکیپنگ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ زکریا یونیورسٹی چوک پر کام جاری ہے اوریہاں خوبصورت فوارہ نصب کیا جارہا ہے ۔ کوثر خان نے بتایا کہ روٹ کے ہر دو پلرز کے درمیان بھی انتہائی خوبصورت شجر کاری اور آرائش کی جائے گی جس کے ڈیزائن کی منظوری حاصل کرلی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ چونگی نمبر9کی لینڈسکیپنگ شروع کردی ۔اس کے ساتھ گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کا کام جاری ہے اورا س گرین بیلٹ کو مزید وسعت دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ وہاڑی چوک کی لینڈ سکیپنگ کا آغاز آج سے کیاجائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میٹرو بس روٹ پر لگنے والے پودوں کاانتخاب کر لیا گیا۔ کیرج وے کے ساتھ سایہ دار درخت جبکہ فلائی اوورکے نیچے خوشبودار پھول دینے والے پودے لگائے جائیں گے ۔

لینڈ سکیپنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر