جعلسازی کیس،لیگی ایم پی اے کے بیٹے نے تعلیمی بورڈ کی چارج شیٹ کا تاحال جواب نہ دیا

جعلسازی کیس،لیگی ایم پی اے کے بیٹے نے تعلیمی بورڈ کی چارج شیٹ کا تاحال جواب ...

ملتان( سٹاف رپورٹر)جعلسازی کیس میں مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے رانا محمود الحسن کے بیٹے عبداللہ محمود نے تعلیمی بورڈ کی طرف سے جاری کی گئی چارج شیٹ کا جواب نہیں دیا‘نہم بائیالوجی کے پیپر میں عبداللہ محمود نے جعلسازی‘دھوکہ دہی سے اپنی جگہ دوسرے نوجوان علی وارث کو امتحانی سنٹر میں بٹھا (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

دیا جو چیکنگ پر پکڑا گیا‘ اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ‘پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے عبداللہ محمود اور علی وارث کیخلاف مقدمہ درج کیا لیکن عبداللہ محمود کو گرفتار نہیں کیا اور علی وارث کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جو ضمانت پر رہا ہوا‘مقدمہ کا تفتیشی افسر سب انسپکٹر اعجاز اور متعلقہ ڈی ایس پی چوہدری مقبول جٹ تبدیل کر دئیے گئے‘کیس کی ناقص تفتیش کے باعث اصل محرکات سامنے نہیں آسکے ۔ تعلیمی بورڈ کے ذرائع کے مطابق عبداللہ محمود کو2سے6امتحانات کیلئے نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...