حکمران جمہوریت کے نام پر کرپشن ‘ عیش کر رہے ہیں ‘ ثروت اعجاز

حکمران جمہوریت کے نام پر کرپشن ‘ عیش کر رہے ہیں ‘ ثروت اعجاز

ملتان( سٹی رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران جمہوریت کے نام پر کرپشن اور عیش کررہے ہیں جبکہ غریب خود کشی کررہے ہیں ،پانامہ لیکس سمیت ملک کی دولت لوٹنے والے ملزمان پر بیرون ملک جانے کی پابندی عائد کی جائے ،سپریم کورٹ نے کرپشن(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

میں ملوث سیاستدانوں کے خلاف کا ازخود نوٹس نہ لیا تو آئین وقانون کا دھچکا لگے گا ،عوام کو ملک کی دولت لوٹنے والوں کے خلاف عدالت لگانے پر مجبور نہ کیا جائے ،پاکستان سنی تحریک دہشتگردی اور کرپشن کی لعنت کے خاتمے کیلئے ملک گیر تحریک چلائے گی ،ذمہ داران وکارکنان عوامی رابطہ مہم تیز اور کرپشن سے نجات کیلئے شعور اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ظالم وجابر حکمرانوں کو محاسبہ نہ کیا گیا تو ملک کو مزید معاشی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ،عوام کو اپنے حقوق کے حصول ،کرپشن سے نجات پاکستان کی خوشحالی کیلئے بدعنوان حکمرانوں کو پہچاننا ہوگا ۔قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو دنیا کے نقشے پر اسلامی وفلاحی ریاست دیکھنا چاہتے تھے مگر حکمرانوں نے بانی پاکستان کے خواب کو چکنا چور کردیا ایسے بدعنوان افراد کا ہر سطح پر گھیراؤ کرنا ہوگا ،پاکستان سنی تحریک بانی پاکستان قائد اعظم کے خواب کی تعبیر کو پورا کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...