کرپٹ عناصر کو سزاور نہ ملک خونی انقلاب کی طرف جائے گا،جمشید دستی

کرپٹ عناصر کو سزاور نہ ملک خونی انقلاب کی طرف جائے گا،جمشید دستی

ٹھٹھہ صادق آباد،شاہ جمال ( نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)عوامی راج پارٹی کے سر براہ و ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے جہانیاں میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پانامہ لیکس کیاگر(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

درست تحقیقات کی جائیں تو پا کستان کے تمام بڑے بڑے سیاست دان لپیٹ میں آئیں گے سپریم کورٹ سپیشل (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

احتساب لارجر بنچ قائم کر کے احتساب کرے ،ملک کا 25 کھرب ڈالر سے زائد سر مایہ بیرون ملک پڑا ہوا ہے جنہوں نے کرپشن کی ہے وہ شور مچا رہے ہیں جو کہ چور مچائے شور والی بات ہے شوکت خانم ہسپتال کا پیسہ بھی کرپشن کی نظر ہوا ہے عمران خان نے ملک میں اربوں روپے کی سیاست کو فروغ دیا کرپٹ عناصر کو سزا دینے کا عمل شروع کیا جائے ورنہ ملک خونی انقلاب کی جانب گامزن ہو جائے گا ۔اس موقع پر حاجی صدیق ملانہ ،محمد یونس ،اطہر عباس شاہ ،حسیب خالد جوئیہ ،امجد حسین بٹر ،غفار قمر ،عبد السلام ناز ،ملک سجاد ،اکرم اور دیگر کی موجودگی میں جمشید دستی نے مزید کہا کہ ملک کو تباہی سے بچانے کے لئے کرپشن پر سزائے موت دی جائے یہاں سیاست بزنس بن چکی ہے کروڑوں لگاؤں اربوں کماؤ کی پالیسی پر سیاست دان اسمبلیوں میں آئے ہیں مسلم لیگ ن ،آصف زرداری ،رحمان ملک ،پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کی حقیقی تحقیقات ہونے سے یہ سب اکٹھے ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سپیشل احتساب لارجر بنچ تشکیل دے کر بے رحمانہ احتساب کا عمل شروع کرے ایم این اے اور ایم پی ایز کے ترقیاتی فنڈز کے سپیشل آڈٹ کر وائے جائیں جنہوں نے اپنے اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں ان کی تحقیقات کی جائیں میونسپل اداروں نے بھی کھربوں کی کرپشن کی ہے ستر سال سے ملک میں بھتہ خوری کی جارہی ہے اس کا خاتمہ ہونا چائیے جمشید دستی نے عوامی انداز میں گول چوک میں واقع عباس ہوٹل میں شہریوں سے ملاقاتیں کی انہوں نے کہا کہ وہ یکم مئی کو دوبارہ جہانیاں کا دورہ کریں گے دریں اثنائجمشید دستی نے کہا ہے کہجنوبی پنجاب کے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ کر نے کے لئے جاگیر داروں نوابوں اور لینڈ مافیا کے خلاف میدان سیاست میں ہوں ،سٹی کالج شاہ جمال کے زیر اہتمام منعقدہ آل مظفرگڑھ سپر لیگ ٹورنامنٹ کے تیسرے افتتاحی میچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پندرہ سال سے مسلط ایم پی اے نے حلقہ پی پی 257 میں بڑے قصبہ شاہ جمال کے نوجوانوں کو پسماندہ رکھا ہوا ہے ان کو سپورٹس کے میدان میں کوئی سہولت نہیں دی اور نہ ہی تعلیم کے میدان میں کوئی خاطر خواہ کردار ادا کیا میٹرک کے بعد لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے تعلیم کے دروازے بند ہو جاتے ہیں ۔ اس موقع پر ےٰسین ابرار ، پروفیسر شفیق احمد نے بھی خطا ب کیا ۔

جمشید دستی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...