چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ کی بائیو میٹرک مشین پر کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرہ لگانے کی ہدایت،پیسے لینے کی شکایت پر تحقیقات کا حکم،جیب تراش گرفتار
ملتان(وقائع نگار)چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ نے بائیو میٹرک مشین نظام خراب کرنے والے ملازمین کو پکڑنے کیلئے مشینوں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
کے اوپر کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت دی ہے۔ملازمین کی حاضری کیلئے لگائی گئی بائیو میٹرک مشین کو چند روز قبل خراب کردیا گیا تھا۔مزید برآں چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ نے مفت ٹیسٹوں بعض معززین کی جانب سے پیسے لینے کی شکایت پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ چلڈرن کمپلیکس سے جیب تراش پکڑا گیا ہے۔یہ احمد نامی جیب تراش ایک مریض بچے کے والد ریاض حسین کی جیب سے2ہزار روپے نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔جس کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
چلڈرن کمپلیکس