باردانہ کے جلدی حصول کے لئے کونسلر کی سرکاری اہلکار کو دھمکیاں ،گریبان پکڑ لیا

باردانہ کے جلدی حصول کے لئے کونسلر کی سرکاری اہلکار کو دھمکیاں ،گریبان پکڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان)سینئر کوارڈ نیٹر آفیسر نیازی چوک محمدزبیر عباس ولد محمداشر ف عباسی نے تھانہ صدرپولیس کو اندرا ج (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
مقدمہ کے لئے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ میں نیازی چوک سنٹر پر سینئر کوارڈینٹر آفیسر کے طورپر تعینات ہوں گزشتہ روز مقامی کونسلر شیخ محمدعلی ولد شیخ سوداگر علی باردانہ کے حصول کے لئے سنٹر پرآیا اور آتے ہی آواز لگانی شروع کردی کہ مجھے باردانہ جلدی دو کونسلر نے مجھ سے باردانہ رجسٹری والا رجسٹر چھین لیا اور میرا گریبان بھی پکڑا اور باردانہ جلد نہ دینے کی پاداش میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھانہ صدرپولیس نے کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔
دھمکیاں