وائس چانسلرزکریا یونیورسٹی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر چانسلر،گورنر اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب ،وی سی کو نوٹس جاری کرنیکا حکم

وائس چانسلرزکریا یونیورسٹی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر چانسلر،گورنر اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگارخصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست چانسلر /گورنرپنجاب اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے 2 ہفتوں میں جواب(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
طلب کرنے کے ساتھ وائس چانسلر کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں زکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق فانی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر فاروق زین نے درخواست دائر کی تھی کہ زکریایونیورسٹی سمیت صوبہ کی دیگر یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی اسامیاں خالی ہوئیں جس پر حکومت کی جانب سے درخواستیں طلب کی گئیں اور تعیناتی کے لئے معیار بھی مقرر کیاگیا جس پر درخواست گذاران نے بھی رجوع کیا اور تعیناتی کی ترجیحات میں وائس چانسلر نے صرف گورنمنٹ کالج لاہوریونیورسٹی کی ترجیح دی اور کل امیدواروں میں سے سیریل نمبر 63 پر تھے جنہوں نے 56.35 نمبر حاصل کئے تھے لیکن معیار پر پورا نہ اترنے کے باوجودڈاکٹر طاہر امین کو وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے اور یہ تعیناتی سراسرخلاف ظابطہ ہے اس لئے مذکورہ تعیناتی غیر قانونی قرار دے کر منسو خ کی جائے ۔