توہین عدالت کی درخواست میں سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس آج ریکارڈ سمیت طلب

توہین عدالت کی درخواست میں سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس آج ریکارڈ سمیت طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 25برسوں سے شہری کو ایکوائر کی گئی اراضی کے متبادل پلاٹ نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست میں سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو آج 27اپریل کوریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔جسٹس خالد محمود خان نے سبزہ زار کے رہائشی شوکت علی مہر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 1991ء میں وزارت ہاؤسنگ نے وفاقی کالونی بنانے کے لئے درخواست گزار کی ایک کنال 12مرلے اراضی ایکوائر کی اور متبادل پلاٹ دینے کی تحریری یقین دہانی عدالت میں جمع کرائی لیکن 25 برس گزرنے اور عدالتی حکم کے باوجود متبادل پلاٹ الاٹ نہیں کیا جا رہا ہے اور درخواست گزار 25برسوں سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی نوٹس کے باوجود اس کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیاجا رہا، عدالت نے سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو 27اپریل کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...