ایس ایچ او ملت پارک کو اڑھائی سالہ بچی بازیاب کراکے پیش کرنے کا حکم

ایس ایچ او ملت پارک کو اڑھائی سالہ بچی بازیاب کراکے پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او ملت پارک کو اڑھائی سالہ میرال کو بازیاب کرا کر2 مئی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، بیٹی کی عدم پیشی پر والدہ نے احاطہ عدالت میں چیخ و پکار شروع کر دی۔جسٹس چودھری مشتاق نے ملت پارک کی رہائشی خاتون زوبیہ ابرار کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شوہر محمد خاور نے خاتون کو طلاق دے کر گھر سے نکال دیا ہے اور اڑھائی سالہ بیٹی میرال کو بھی چھین لیا ہے، والدہ جب بھی اپنی بیٹی کیلئے سسرال جاتی ہے تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ،بیٹی کو بازیاب کرا کر والدہ کے حوالے کیا جائے، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی نوٹسز کے باوجود ملت پارک پولیس نے کمسن بچی کو پیش نہیں کیا جس پر عدالت نے مزید سماعت 2مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ایس ایچ او ملت پارک کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر خاتون کے شوہر محمد خاور کو کمسن بیٹی سمیت عدالت میں پیش کیا جائے، بیٹی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر خاتون نے احاطہ عدالت میں چیخ و پکار شروع کر دی تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی مداخلت پر خاتون کو احاطہ ہائیکورٹ سے نکال دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -