آرمی چیف کی تو سیع سے متعلق ان سے ہی پوچھا جائے، ایاز صادق

آرمی چیف کی تو سیع سے متعلق ان سے ہی پوچھا جائے، ایاز صادق

لاہور (آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاہے کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے (ن) لیگ کسی سے یہ حق نہیں چھینے گی تاہم کسی کے گھر کا گھیراؤ کرنا مناسب بات نہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تو سیعسے متعلق ان سے ہی پوچھا جائے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کسی بھی معاملے پر بات کرنے کا حق ہے میرا کام اسمبلی میں بحث کرنا ہے تین سال سے سن رہا ہوں کہ اپوزیشن مشکلات پیدا کرے گی اور اس نظام کو تبدیل کرے گی لیکن اللہ کے حکم سے نظام بھی یہی رہے گا اور ملک میں ترقیاتی کام بھی جاری رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے (ن) لیگ کسی سے یہ حق نہں چھینے گی لیکن کسی کے گھر کا گھیراؤ کرنا مناسب بات نہیں ہے انہوں نے شیخ رشید کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی باری آئے گی تو ہمیں بھی بولنے کا موقع ملے گا جبکہ جنرل راحیل شریف کی ملازمت میں توسیع سے متعلق ایاز صادق نے کہا کہ یہ ان سے پوچھیں کہ تو توسیع لیں گے یا نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور انشاء اللہ 2018 کے بعد بھی پاکستان میں (ن ) لیگ کی حکومت رہے گی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...