سنٹرل جیل فیصل آباد میں2مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

سنٹرل جیل فیصل آباد میں2مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

فیصل آباد(آن لائن) فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں قتل کے 2 مجرموں کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں منگل کی علی الصبح قتل کے 2 مجرمان طاہر اور عمران کو تختہ دار پر لٹکا دیا،پھانسی سے قبل مجرمان کی ان کے ورثاء سے آخری ملاقات بھی کرائی گئی اور دونوں مجرمان کی صدر سے رحم کی اپیلیں بھی مسترد ہو چکی ہیں ، طاہراورعمران نے 2005 میں جڑانوالا میں 4 افراد کو قتل کیا تھا۔واضح ر ہے کہ ملک میں 2014 سے اے پی ایس پر حملوں کے بعد سے قتل کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک 400 سے زائد ملزمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...